لاہور شہر کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ

لاہور: لاہور شہر کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ، نئے اور پرانے لاہور کو آپس میں ملانے کیلئے 5 ارب روپے کی لاگت سے طویل داتا گنج بخش فلائی اوور کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور کی عوام کیلئے ایک اور بڑے تحفے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے 3 سال بعد لاہور کیلئے اربوں روپے کے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ جمعہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اندرون لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے میگا پراجیکٹ حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش ؒ (شیرانوالہ ) فلائی اوور کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبے پر تقریباً 5 ارب روپے لاگت آئے گی۔ فلائی اوور پراجیکٹ کی شفاف ٹینڈرنگ کر کے 27 کروڑ بچائے گئے ہیں ۔

یہ منصوبہ مکمل ہونے سے روزانہ 1لاکھ 30 ہزار گاڑیوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ فلائی اوور کا نام پہلے شیرانوالہ تجویز کیا گیا تھا، تاہم اب اس فلائی اوور کا نام داتا گنج بخش فلائی اوور رکھ دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور کی ثقافتی اورتاریخی اہمیت مسلمہ ہے،لاہورپاکستان کا دل ہے۔اندرون شہر میں تاریخی عمارتیں ہیں جس سے اندرون شہر سیاحوں کیلئے بہت کشش رکھتا ہے ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے