شوکت ترین سے وفاقی وزیر برائے خزانہ کا عہدہ واپس لینے کا فیصلہ
اسلام آباد: شوکت ترین سے وفاقی وزیر برائے خزانہ کا عہدہ واپس لینے کا فیصلہ، سینیٹر منتخب کروائے جانے کے بعد دوبارہ وفاقی وزیر بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیرمدت میں چند روز باقی رہ گئے،16 اکتوبر کو ان کے عہدے کی معیاد ختم ہو جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قانونی طور پر کوئی غیر منتخب شخص صرف 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر رہ سکتا ہے، اسی باعث شوکت ترین سے موجودہ عہدہ واپس لے کر انہیں مشیر خزانہ بنایا جائے گا۔ تاہم شوکت ترین بطور مشیر مختلف کمیٹیوں کی صدارت نہیں کر سکیں،ای سی سی سمیت کابینہ کمیٹیوں کی صدارت کرنے کے بھی اہل نہیں رہے گے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے شوکت ترین کو خبیرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ممبر بنانے کیلئے کس سینیٹر سے استعفیٰ لیا جائے۔