وزیراعظم عمران خان کو کابینہ کا اجلاس نہیں بلانا چاہئیے تھا

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے معاملے پر سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے وزیراعظم عمران خان کے مشیروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ تین گھنٹے کی ملاقات معاملہ طے کیوں نہ ہوا؟ موضوع یہ نہیں ہے کہ وزیراعظم اور سپہ سالار میں باہمی تکریم کارفرما ہے۔

سوال یہ تھا کہ کیا آئی ایس آئی کے سربراہ پہ اتفاق رائے ہو گیا۔ طریق کار پہ اگر اتفاق ہے، جیسا کہ کہا گیا تو پورا دن گزرجانے کے باوجود نوٹیفکیشن کیوں نہیں؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کابینہ کا اجلاس نہیں بلانا چاہئیے تھا۔ فواد چوہدری کی پریس کانفرنس سے کنفیوژن کم نہیں ہوئی۔ ہارون الرشید نے کہا کہ کل شب کی طویل ملاقات کا اختتام ایک واضح اور پختہ فیصلے پہ ہونا چاہئیے تھا۔ پہلے سے بحرانوں کا شکار یہ ملک سول ملٹری اختلافات کا متحمل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے حکمتی کا نتیجہ یہ ہے کہ وہی اپوزیشن آج عسکری قیادت کی خیر خواہ ہے، کل تک اس پہ جو طعنہ زن تھی۔ افسوس کہ مشیر بھی خان صاحب کےڈھنگ کے نہیں۔ ان کا مؤقف خواہ ٹھیک ہو، حکمت عملی خال ہی درست ہوتی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ patience خان صاحب patience معاملہ ورنہ بگڑ بھی سکتا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے