مریم نواز کی گرفتاری کا خدشہ
لاہور :سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کر دیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مریم نواز کو گرفتاری کا خدشہ ہے،مریم نواز کو بھی خدشہ ہے کہ درخواستِ ضمانت مسترد ہو سکتی ہے۔اس حوالے سے آئینی ماہرین بھی کہتے ہیں مریم نواز کی درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بہت زیادہ چانسز ہیں۔
مریم نواز کو گرفتاری کا خدشہ ہے۔۔؟ جانیئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی سے@arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak @MaryamNSharif @PTIofficial @MediaCellPPP @pmln_org pic.twitter.com/083tGvbhay
— GNN (@gnnhdofficial) October 13, 2021
وہ مفت میں سیاسی شہید بننے کے چکر میں ہیں، کبھی اداروں پر حملے کیے جاتے ہیں تو کبھی پیر ہی پڑ جاتے ہیں۔عدالت کے اندر جا کر بہانے کیے جاتے ہیں کہ ابھی ہماری تیاری نہیں ہے تو وقت دیا جائے۔اگر اتنے ہی بے گناہ ہوتے تو عدالت کو کہتے کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں۔عدالت کے اندر وقت لیا جاتا ہے اور باہر آکر سخت میڈیا ٹاک کی جاتی ہے۔