مدرسے میں طالبہ زیادتی کیس کا ڈراپ سین ہو گیا

راولپنڈی : مدرسے میں طالبہ زیادتی کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مدرسہ میں طالبہ زیادتی کیس میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔زیادتی کیس کے مرکزی ملزم مفتی شاہ نواز کو پولی گرافی فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ میں بےگناہ قرار دے دیا گیا۔جب کہ شریک ملزمہ خاتون ٹیچر عشرت حنیف بھی پولی گرافی ٹیسٹ میں بےگناہ قرار پائی گئی۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق مدعیہ طالبہ سے کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔تفتیشی ٹیم نے دونوں ملزمان کی بے گناہی رپورٹس عدالت پیش کر دیں۔جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم پرنسپل مفتی شاہ نواز بےگناہ ہے۔ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ ملزمان بےگناہ قرار پا چکے ہیں التوا کا کوئی جواز نہیں۔ ملزم مفتی شاہ نواز کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے