پارلیمنٹ ہاﺅس کے قریب سے مصنوعی گڑیاﺅں کی ویڈیو بھی سامنے آگئی
لاہور:سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں پارک میں کچھ ” کپڑے کی گڑیا بنا کر لٹکائی گئی ہیں جس نے ہر کسی کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیاہے ‘۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے صحافی ” حیدر شیرازی “ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رنگ برنگی گڑیا دکھائی دیتی ہیں ، کچھ رسی سے درختوں کے درمیان لٹکائی گئی ہیں جبکہ کچھ زمین پر لکڑی کے ذریعے لگائی گئی ہیں ۔ صحافی نے ویڈیو کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” جادو ٹونا حرام ہے لیکن پارلیمنٹ کے نزدیک یہ گڑیا لگائی گئی ہیں ، میں نے یہ ویڈیو بنانے کے بعد معاملے پر مذہبی سکالرز سے اس بارے میں گفتگو کی ہے ، انہوں نے جو جواب مجھے دیا ہے وہ میں کچھ دیر کے بعد جاری کروں گا ، بہر حال بہت مزاحیہ لگتاہے لیکن ساتھ ہی حیران کن بھی ہے ۔
Jadu/Tona Is Haram But Why These Doll's Near Parliament.
— Haider Sherazi (@ImHaiderSherazi) October 14, 2021
After Recording this Video I Discuss this Issue With Religious Scholars. What they Said/Reply; Will Post Later But This Seems Funny but Shocking… pic.twitter.com/0A9LgAQRcj