اہم حلقوں نے لندن میں موجود نوازشریف سےرابطہ کر لیا

لاہور : سینئر صحافی عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ اہم حلقوں کی جانب سے نواز شریف سے لندن میں رابطے میں شروع ہوگئے ہیں۔نوازشریف اور شہبازشریف کو سیاسی معاملات پر اہم حلقوں کی جانب سے آن بورڈ لینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے وافقان حال یہ خبر دے رہے ہیں کہ کچھ اہم حلقوں کی جانب سے اپوزیشن کو آن بورڈ لینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے رابطے شروع ہو گئے ہیں۔ ہمارے وافقان حال کے مطابق کچھ اہم حلقوں کے لندن میں نواز شریف اور پاکستان میں میاں شہباز شریف سے رابطے ہیں اور دونوں کو سیاسی معاملات پر آن بورڈ لیا جا رہا ہے۔اس صورتحال میں حکومت کے لیے مشکلات بڑھیں گی۔

۔قبل ازیں عمران یعقوب نے واقفان حال کے حوالے سے ایک بڑی خبر سنائی اور کہا کہ امریکی ناظم الامور کے شہباز شریف سے ملنے کا مقصد یہ تھا کہ وہ "پرائم منسٹر اِن ویٹنگ بھی ہیں”۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے