مہنگائی کی حالیہ لہر کے نتیجے میں شدید عوامی رد عمل کام دکھانے لگا
اسلام آباد: وزیراعظم نے معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں آئے روز مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے۔گذشتہ کچھ روز سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈالر آج 173 روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔ڈالر کی قیمت ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔پٹرول کی قیمت میں حال ہی میں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی فی لیٹر قیمت 138 روپے سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
اپوزیشن بھی پٹرول کی بڑھتی قیمت اور مہنگائی کے حوالے سے متحرک ہو گئی ہے اور حکومت کے خلاف سخت احتجاج کا سوچ رہی ہے۔جب کہ دوسری جانب مہنگائی کی حالیہ لہر کے نتیجے میں شدید عوامی رد عمل کام دکھانے لگا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا ہے۔