خاتون اول کی بیٹی کا سعودی عرب میں پاکستانی بزنس مین کے بیٹے سے نکاح ہو گیا
اسلام آباد :: خاتون اول کی بیٹی کا سعودی عرب میں پاکستانی بزنس مین کے بیٹے سے نکاح ہو گیا۔جیو ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاتون اول کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب سعودی عرب میں منعقد ہوئی۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ خاتون اول کی بیٹی کا نکاح 12 ربیع الاول کو مسجد نبوی ﷺ میں ہوا۔بشریٰ بی بی کی بیٹی کا نکاح پاکستانی بزنس مین کے بیٹے محمد شیخ سے ہوا۔
خاتون اول کی صاحبزادی کا سعودی عرب میں نکاح
نکاح مسجد نبوی میں ایک تقریب میں انجام پایا
نکاح محمد شیخ کے ساتھ انجام پایا
تقریب میں خاندان کے افراد اوردوستوں نے شرکت کی
نکاح کے بعد جوڑا عمرہ کررہا ہے
تقریب 12 ریبیع الاول کے دن ہوئی pic.twitter.com/m9gXg6pEHu
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) October 23, 2021
۔ رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ تقریب میں خاندان کے قریبی لوگوں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ نکاح کے بعد جوڑا عمرے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب نومبر کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں ہو گی۔یہاں واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی ان دنوں سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی شہر مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد مسجد نبویﷺ میں روضہ رسولﷺ پر خصوصی حاضری دی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر توانائی حماد اظہر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دے کر خصوصی نوافل بھی ادا کیے۔
وزیر اعظم عمران خان کی مسجد النبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری#PMIKinKSA pic.twitter.com/Q7j1Em4WE4
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) October 23, 2021