پرویزخٹک کے بھائی، اور بھتیجے نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اور وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے پاکستان تحریکِ انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ قومی اخبار جنگ نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں اہم اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق لیاقت خٹک جلد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے چند روز قبل سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے پرویز خٹک کے حوالے سے انکشاف کرتے ہووئے کہا تھا کہ پرویز خٹک کا دعویٰ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں کبھی کوئی دوسری مرتبہ اقتدار میں نہیں آیا۔

میں نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے خیبرپختونخواہ میں جو کارکردگی دکھائی اُس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف 2018ء کے عام انتخابات میں خیبرپختونخواہ میں دوسری مرتبہ نہ صرف کامیاب ہوئی بلکہ مرکز میں بھی خیبرپختونخواہ کی وجہ سے ہی وفاق میں حکومت بنی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کا ماننا ہے کہ جو اُن کی سیاسی قابلیت تھی اور جس طرح انہوں نے نتائج دئے تھے اسی طرح مجھ سے کام لیا جاتا ۔

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پرویز خٹک اراکین اسمبلی اور اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دی گئی کھانے کی دعوتوں میں شریک ہوتے ہیں اور ایسے ہی ایک کھانے میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری روایات اور رواج نہیں ہیں کہ جن کو کمزور دیکھیں تو اُن کو چُھرا گھونپیں لہٰذا میں چاہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان مجھے خود فارغ کر دیں اور پارٹی سے نکال دیں۔
انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

admin