کالعدم تحریک لبیک کا مارچ بغیر کسی رکاوٹ کے گوجرانوالہ پہنچ گیا

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنان کا اسلام آباد کی طرف مارچ جاری ہے اور قافلہ گوجرانوالہ پہنچ گیا ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کیا ہے۔
ٹی ایل پی کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے دن کامونکی سے مارچ کا آغاز کیا گیا۔
کامونکی میں مارچ کے شرکا کو انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ادھر پولیس اہلکاروں کو جلوس کے راستوں پر تعینات کیا گیا ہے اور کامونکی سے گوجرانوالہ کے درمیان کئی جگہوں پر کنٹینر لگا کر سڑک بھی بند کی گئی تھی۔

کالعدم تنظیم کے کارکنوں سے جھڑپ میں زخمی ہونے والے تھانہ صدر قصور میں تعینات پولیس کانسٹیبل غلام رسول مریدکے ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

admin