فی الوقت اسلام آباد میں کوئی فرانسیسی سفیر نہیں
اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ فی الوقت اسلام آباد میں کوئی فرانسیسی سفیر نہیں ہے۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی جانب سے بتایا گیا کہ فی الوقت اسلام آباد میں کوئی فرانسیسی سفیر نہیں۔وزارت داخلہ نے بھی اس معاملے پر وضاحت دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے بارہا کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا پاکستان پر براہ راست اثر ہو گا۔ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔افغانستان نے پاکستان میں سفارتخانہ اور قونصل خانوں میں نئے افسران کی تعیناتی کی ہے۔انہوں نے دیگر سفارت خانوں میں ایسی ہی تقرریاں کیں ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران پاکستان کے قریب ہیں۔
وزیر خارجہ کے دوہر سعودہ عرب اور ایران سعویہ ثالثی کے درمیان تعلق دکھائی نہیں دیتا۔پاکستان کی سعودی عرب کو 2500 افواج کی فراہمی پر معلومات نہیں ہیں۔تبصرہ نہیں کر سکتے، پاکستان اور سعودی عرب کے طویل المدت تاریخی تعلقات ہیں۔سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کے معاملات انتظامی امور ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا.
سعودی عرب پاکستا ن کو 3 ارب ڈالر امدادی رقم اور1.2 ارب ڈالر مؤخر تیل کی ادائیگیوں کے لیے بھی فراہم کرے گا۔ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دئے۔سعودی فنڈ برائے ترقی نے اسٹیٹ بینک میں رقم جمع کروائی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے زرمبادلہ ذخائر کے استحکام کے لیے پاکستان کی مدد کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل بھی دے گا۔