عمران صاحب پہلے اپنے تمام بچوں، بیوی اور بہنوں کے اثاثے ڈیکلیئر کریں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب کا پیغام علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور دوست احباب کے لیے تھا اور وہ اپنے تمام بیوی بچوں اور بہنوں کے اثاثے بھی ڈیکلیئر کریں۔

وزیراعظم عمران خان کے قوم کے نام جاری پیغام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ نے جب بھی عوام سے بڑے جھوٹ کا ریکارڈ قائم کرنا ہوتا ہے آپ ریکارڈ کرا کر قوم کو پیغام دیتے ہیں، عمران صاحب آپ کو تو اب جھوٹ بولنے کی مہارت حاصل ہے، پارلیمنٹ میں آ کر لائیو جھوٹ بولا کریں لیکن آپ پارلیمنٹ آنے سے اس لیے ڈرتے ہیں کیونکہ آپ نے ووٹ چوری کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے قرضہ لیا جو ہر ملک لیتا ہے، عمران صاحب آپ کو یہ بھی بتانا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کو 11 ہزار میگاواٹ بجلی دی،10 ہزار کلو میٹر کی موٹر ویز اور سڑکوں کا جال دیا، دہشت گردی ختم کی، صحت اور تعلیم کے پراجیکٹ دیے تاہم آپ نے پچھلے 10 ماہ میں 30 ہزار ارب قرضہ لیا اور ایک اینٹ نہیں لگائی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے