میری صدارت کا اعلان کر دو، نوازشریف کو لندن فون چلا گیا

لاہور: سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ روز قبل ن لیگ کی اہم رہنما نے لندن فون کرکے کہا کہ میری صدارت کا اعلان کر دو۔تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے جی این این کے پروگرام میں سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سے کچھ روز قبل 5 تاریخ کو ن لیگ کی ایک لیڈر نے لندن فون کیا اور کہا کہ ’آپ میری صدارت کا اعلان کر دو‘۔

عارف حمید بھٹی نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیگی رہنما سزا یافتہ بھی ہے۔اس نے درخواست کی کہ میری صدارت کا اعلان کر دیں۔کہا جا رہا ہے کہ اس معاملے پر بہت زیادہ کشیدگی ہو گئی۔کیونکہ نوازشریف سمجھتے ہیں کہ یہی موقع ہے کہ پارٹی کو ہائی جیک کرکے مریم نواز کو دے دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے ایک ریٹائرڈ جج سے بھی مشاورت کی ہے۔

نوازشریف نے پوچھا کہ مریم نواز کو صدر بنایا جا سکتا ہے یا نہیں تو انہیں بتایا گیا کہ نہیں۔

admin