تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کر دیا گیا

لاہور : تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو رہا کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ترجمان ٹی ایل پی نے سعد رضوی کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔سعد رضوی کچھ دیر میں مرکز جامع مسجد رحمتہ العالمین پہنچیں گے۔سعد رضوی کو حکومت اور ٹی ایل پی کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت رہا کیا گیا۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کو وفاقی نظر ثانی بورڈفیڈرل کے فیصلے سے مشروط کیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی سمیت دیگر کارکنوں کے خلاف 40 مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی اور دیگر کارکنان کے خلاف 40 مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا اور پنجاب حکومت کی جانب سے مقدمات واپس لینے سے متعلق اقدامات شروع کردئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سعد رضوی اور دیگر افراد کے خلاف 20 وہ مقدمات واپس لیے جائیں گے جن کی سزا 3 سال یا 3 سال سے کم ہے اور دوسرے مرحلے میں 5 سال یا اس سے کم والے مقدمات واپس لیے جائیں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کے خلاف مقدمات کو قانونی طریقے سے دیکھا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت نے مقدمات واپس لینے سے متعلق اقدامات شروع کیے گئے تھے۔

admin