بلاول بھٹو نے کرتاپور راہداری کا کریڈٹ والدہ کو دے دیا

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کرتاپور کو ویزا فری راہداری بنانے کی سب سے پہلے تجویز شہید محترمہ نے دی تھی۔بابا گرونانک کے 552 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے نہیں تھی۔

انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد سکھ برادری کو گرونانک کے یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور گرونانک کے یوم پیدائش پر دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان سکھ یاتریوں کا دوسرا گھر ہے۔گرونانک نے بھائی چارے اور انسانیت دوستی کا پیغام دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 1973ء کا آئین پاکستان میں آباد تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سکھ برادری کو باباگرونانک جی کے 552 ویں جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابا گورونانک کا جنم دن سکھ برادری کے لئے خوشیوں بھرا تہوار ہے، سکھ برادری کو پنجاب آمد پر جی آیاں نوں کہتے ہیں، ہر سال سکھ برادری کی مہمان نوازی کر کے دلی خوشی ہوتی ہے

admin