آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ’پٹرولیم لیوی ہر ماہ چار روپے بڑھایا جائے گا‘
مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہر ماہ پٹرولیم لیوی چار روپے بڑھایا جائے گا اور اس کو 30 تک پہنچایا جائے گا۔
پیر کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے مذاکرات میں کہا گیا کہ اصلاحات پر عمل کریں جس سے کم آمدنی والے افراد کی مشکلات میں کسی حد تک اضافہ ہو گا تاہم ان کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔
اس موقع پر وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں اضافہ اگلے چند ماہ تک نہیں ہو گا اس کے بعد شاید کرنا پڑے۔