سابق چیف جسٹس کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپیل
اسلام آباد : مبینہ آڈیو کلپ معاملہ، سابق چیف جسٹس کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپیلل۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے مبینہ آڈیو کلپ کے معاملے کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے دوبارہ آڈیو کلپ کو جعلی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میری تقاریر کو جوڑ کر آڈیو کلپ بنایا گیا، جعلسازی کی گئی۔
سابق چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلے ہی رانا شمیم سے متعلق کیس چل رہا ہے، عدالت کو آڈیو کلپ کا معاملہ بھی اس کیس کا حصہ بنانا چاہیئے۔ پینل کوڈ کے تحت اس معاملے کو بھی سننا چاہیے، ہائیکورٹ کو چاہیے کہ اس معاملے کو دیکھے۔ جبکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کال کے معاملے پر صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔
جسٹس (ر) ثاقب نثار سے متعلق آڈیو جعلی ہے جبکہ رانا شمیم کے بیان حلفی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کیخلاف کاروائی ہونی چاہیئے۔
صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون
#FakeAudioExposed— PTI (@PTIofficial) November 22, 2021