نوازشریف کی وطن واپسی کے معاملات طے کیے جا رہے ہیں

اسلام آباد : سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے وطن واپس آںا ہے اور اسی پر معاملات طے ہونے جارہے ہیں۔انہوں نے جی این این کے پروگرام میں سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ بات پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نوازشریف نے پاکستان واپس آنا ہے اور ان کے ساتھ معاملات طے کیے جا رہے ہیں،وہ ریورس انجینئرنگ کر رہے ہیں۔

اور ریورس انجینئرنگ میں ہی بہت سارے واقعات آپ کے سامنے آ رہے ہیں اور آگے معاملہ نوازشریف کی وطن واپسی کی طرف جا رہا ہے۔اس سے قبل ریورس انجینئرنگ میں آپ کو یہ چھوٹے چھوٹے معاملات نظر آئیں گے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ طاقت کے کھیل کے لیے اب خطرناک چالیں شروع ہو گئی ہیں۔

admin