وزیراعظم عمران خان کا قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا کے خلاف ٹھوس اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واپس لینے کے لیے ٹھوس پلان ایک ہفتے میں تیارکرنے کا حکم دے دیا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا گیا ۔

اس اجلاس میں میں لاکھوں ایکٹر اراضی پر قبضہ ختم کروانے پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے شرکا سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خلاف ورزی کے مرتکب کسی فرد سے رعایت نہ برتی جائے۔ وفاقی اور صوبائی محکمے مل کر سرکاری اراضی سے قبضے ختم کروائیں گے۔ دوران اھلاس وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو پلان ترتیب دینے کا ہدف دیتے ہوئے حکم دیا کہ سرکاری اراضی واگزارکروانے کے لئے ایک ہفتے میں سفارشات مرتب کر لی جائیں تاکہ اس حوالے سے جلد از جلد کام شروع کیا جا سکے۔

admin