آڈیو لیکس،حکومت کو نواز شریف کو ایکسپوز کرنے کا موقع مل گیا

اسلام آباد : مختلف تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نون لیگ کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کا سیاسی فائدہ ہوگا۔صحافی مظہر عباس کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو ثاقب نثار کی آڈیو سے کوئی سیاسی فائدہ نہیں ہوگا۔مظہر عباس کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان سے مودبانہ گزارش ہے کہ کراچی میں غیر قانونی عمارتیں گر آنے سے پہلے ان عمارتوں کو این او سیز دینے والوں کو سزائیں دیں۔

بے نظیر شاہ نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کی آڈیو پر ابھی تک سیاست ہو رہی ہے۔حکومت ہو یا اپوزیشن کسی نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔مسلم لیگ ن ثاقب نثار کی آڈیو عدالت لے کر جائے تاکہ اصلیت سامنے آ سکے۔حکومت بھی آڈیو کی فرانزک کرانے سے گریزاں ہے۔حکومت کو نواز شریف کو ایکسپوز کرنے کا اس سے بہتر موقع نہیں مل سکتا۔
حکومت اور اپوزیشن کچھ نہیں کر رہی تو عدالت اس کا نوٹس لے۔

افسوسناک طور پر حکومت اپوزیشن یا عدلیہ کوئی بھی اس کی حیثیت نہیں جانا چاہتا۔محمل سرفراز نے کہا کہ نون لیگ کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کا سیاسی فائدہ ہوگا۔نون لیگ بتائے کہ وہ ثاقب نثار کی اوڈیو عدالت کیوں نہیں لے کر جا رہی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب ایک آڈیو کلپ سامنے آئی جس میں وہ مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی۔

admin