دبئی کے ہوٹل میں ایک بہت خطرناک ویڈیو بنی ہے
لاہور : سینئر صحافی محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی کے ہوٹل میں ایک بہت خطرناک ویڈیو بنی ہے۔ انہوں نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ویڈیوز کا موسم آ گیا ہے،ہم بہت خطرناک خبریں سن رہے ہیں کہ دبئی کے اندر بھی ایک ویڈیو بنی ہوئی ہے،کوئی ہوٹل میں جاتا ہے وہاں ملاقات ہوتی ہے اور پھر وہاں پر اہم شخصیت کی ملاقات کی ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔
اگر وہ ویڈیوز سامنے آتی ہیں تو پھر طوفان مچے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیوز سامنے لانے کا کام تو اگرچہ سیاسی پارٹیوں نے کیا لیکن اس کی زد میں باقی لوگ بھی آئیں گے۔اسی حوالے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی ویڈیو بھی موجود ہے۔جب نوازشریف پہلی بار وزیراعظم بنے تھے اُس وقت کی بھی ایک ویڈیو موجود ہے۔
وہ ویڈیو وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی ہے۔انہوں نے ویڈیو سے متعلق کہا کہ ویڈیو میں بندہ صحت مند ہے اور ساتھ کوئی اور ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی ویڈیو۔۔۔ عارف حمید بھٹی کا بڑا انکشاف @arifhameed15 @PTIofficial @pmln_org @MaryamNSharif #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/Qw6dy2cnR1
— GNN (@gnnhdofficial) November 29, 2021
ایک ایسی ویڈیو سامنے آئے گی کہ یہ لوگ پریس کانفرنس بھی نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات میں جاتی امرا میں بننے والی ویڈیو سے متعلق کر رہا ہوں۔جاتی امرا صرف نوازشریف کی رہائش نہیں بلکہ وہاں سے کچھ فاصلے پر بھی ہے۔
جاتی امرا میں کونسی ویڈیو بنی؟ عارف حمید بھٹی کا بڑا انکشاف@arifhameed15 @PTIofficial @pmln_org @MaryamNSharif #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/usKGHCRwNl
— GNN (@gnnhdofficial) November 29, 2021