اومی کرون نے دنیا بھر میں تباہی مچانی شروع کر دی
برلن :: دنیا بھر کی طرح جرمنی میں بھی ساوتھ افریقہ سے جنم لینے والا اومی کرون وائرس نے تیزی سے پھیلنا شروع کردیا ہے۔
موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی اس مرض نے شدت اختیار کرلی ہے ۔اور اب تک روزآنہ 30 ہزار سے زائد کیسز رجسٹر ہورہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ جرمنی میں کرسمس کی آمد آمد ہے اور ایسے میں جگہ جگہ کرسمس بازار سجا دیئے جاتے ہیں ۔مگر اومی کرون کے باعث کئی شہروں میں کرسمس مارکیٹیں بند کروا دی گئی ہیں۔
جرمنی میں 3جی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔جب کہ اب تک کورونا ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کہئے رات کا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔کلچرل ایکٹیوٹیز میں 2 جی پلس کا اطلاق ہوگا۔اسکولوں میں بچوں کو ہفتے میں 3 مرتبہ کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔اورآفس جانے والے وہ افراد جنھوں نے اب تک کورونا ویکسینیشن نہیں لگوائ وہ روزانہ کی بنیادوں پر کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانے کے پابند ہوں گے۔