لاہور میں کراچی کی رہائشی لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا ڈراپ سین

لاہور:آن لائن گیم پر دوستی اور شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی نے عدالت اور پولیس کو میڈیکل کروانے سے تحریری طورپر انکار کردیا ہے۔لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس زبردستی میرا میڈیکل کروانا چاہتی ہے، عدالت پولیس کو میرا میڈیکل کروانے سے روکے۔متاثرہ لڑکی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میں اس کیس کی مزید پیروی نہیں کرانا چاہتی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ نوجوانوں نے پب جی گیم کے دوران لڑکی سے دوستی کی اور پھر شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔جس کے بعد لڑکا اسے ریلوے سٹیشن پر چھوڑ کر فرار ہوگیا جہاں سے لڑکی کو ایک گینگ نے اغوا کرکے تین دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔

admin