مریم نواز کے 15 دن کے لیے سیاست سے دوری کی وجوہات کچھ اور ہیں

لودھراں: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ ترجمان ن لیگ کے مطابق مریم نواز اپنے صاحبزادے کے ولیمے کی مصروفیات کے باعث 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں گی۔تاہم مریم نواز کی کچھ دنوں کے لیے سیاست سے کنارہ کشی کی کچھ اور وجوہات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

آن لائن ویب ’سائٹ سیاست ڈاٹ پی کے‘ کے کچھ صحافیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز آڈیو سکینڈل میں سبکی کے بعد وقتی طور پر سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کی ہے کہ جب کہ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا گیا ہے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ مریم نواز نے آڈیو ٹپس کا اعتراف کر لیا تھا جس میں وہ کچھ چینلز کو اشتہارات روکنے کا کہہ رہی ہیں جب کہ ایک آڈیو میں وی ٹی مالکان سے بات کرتی نظر آئیں۔

ان آڈیوز کے لیک ہونے کے بعد مریم نواز بیک فٹ پر چلی گئیں۔ مطابق بعض تجزیہ کاروں نے مریم نواز کی خاموشی پر کسی ڈیل کی جانب اشارہ کیا۔ان کے مطابق جب مریم نواز خاموشی ہوتی ہیں تو اندر کھاتے ڈیل ہو رہی ہوتی ہے۔بعض ذرائع کا کہنا ہے اس وقت شہباز شریف بھی آئندہ حکومت کے لیے ڈیل کر رہے ہیں اور مختلف ملاقاتیں کر رہے ہیں جس کے لیے مریم نواز کا خاموش رہنا اور اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا ضروری ہے۔

admin