کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں، پرویز خٹک
پشاور :: وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں ، ان ہائوس کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے ،سابق حکمرانوںکے لئے گئے قرض کی وجہ سے ہماری حکومت کو عالمی مالیاتی ادارے کے پاس جانا پڑا،سپلائی اور ڈیمانڈ برابر ہو جائے تو مہنگائی کی صورتحال بہتر ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی ان ہائوس تبدیلی نہیں آرہی ہے، کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے لیے گئے قرض کی وجہ سے ہماری حکومت کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑا۔وزیر دفاع ے کہاکہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کوئی جرات نہیں کرسکتا کہ اسمبلی میں ہماری حکومت کو گرائے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ سپلائی اور ڈیمانڈ برابر ہو جائے تو مہنگائی کی صورتحال بہتر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کون ہوتی ہے مجھے نوشہرہ آنے سے روکنے والی، میں نے نہ کوئی جلسہ کیا ہے نہ انتخابی مہم چلائی، اپوزیشن سے کہتا ہوں مقابلہ کریں۔قبل ازیں شاپنگ مال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کینٹ ایریاء میں ہائی رائیز بلڈنگ بنانے کی اجازت نہیں تھی، وفاقی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھایا۔