زرداری صاحب کا نوازشریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے
اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے حال ہی میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق کہا کہ جو اس دھرتی پر نہیں مرنا چاہتا اس کا یہاں کیا ہے،جس پر ن لیگ کا سخت ردِعمل آیا اور اب مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی آصف زرداری کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کا نوازشریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے۔
میاں صاحب کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ ناقابل تردید رہی ہے۔شہباز شریف نے آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو کن حالات میں باہر جانا پڑا آپ جانتے ہیں۔ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہئیے۔
سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہئیے۔
Zardari Sahib’s statement about Mian Nawaz Sharif is unfortunate. Mian Sahib’s unwavering commitment to Pakistan has always been unquestionable. Zardari sb. knows the conditions in which MNS had to go abroad. We should refrain from such remarks & work for greater good of country.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 9, 2021