ن لیگ کی 2 جرنیلوں کے ساتھ ڈیل ہو گئی ہے، اعتزاز احسن کا دعویٰ

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئرقانوان اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی دو جرنیلوں سے ڈیل ہوگئی ہے۔اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ن لیگ حکومت میں تھی تو میں اپوزیشن لیڈر تھا اور حکومت کو بہت ٹائم دیتا تھا۔میں ان کی مخالفت کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتا۔

لیکن اس کے باوجود جب وہ جیل گئے تو انہوں نے مجھے وکیل کرنا مناسب سمجھا،حالانکہ ان کے پاس پورے پاکستان کے وکیل موجود تھے تاہم انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا جس کے لیے میں ان کا احسان مند ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ میں شائستہ زبان والا کوئی رہ گیا تھا تو وہ شاہد خاقان عباسی تھے لیکن انہوں نے بھی بیان دے دیا ہے،تاہم میں سمجھتا ہوں کہ ان پر دباؤ بہت زیادہ ہے۔

admin