خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں غلطیوں کی قیمت چکائی

اسلام آباد : خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اورقیمت چکائی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا، اب سے ذاتی طورپر بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا وزیراعظم نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اورپاکستان بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی کومیں خود دیکھوں گا۔

انشا اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہو کر آئے گی۔

admin