اللہ سب کو اچھے داماد دے جیسے میری شکل میں نوازشریف کو دیا
اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان نے اپنے بیٹے جنید صفدر سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا دلچسپ انداز میں جواب دیا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جنید کی شادی میں گانا گاتا تو ہو سکتا تھا سارا مزا خراب ہو جاتا۔میں تو 30 سال سے اپنی شادی کے گیت کا رہا ہوں۔
اگلے تین سال بیٹے کی شادی کے گیت سناؤں گا۔کیپٹن (ر) صفدر بہو کو تحفہ دینے کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے بہو کو تندرسستی اور صحت کی دعائیں دی ہیں اور کہا کہ جیسے اللہ نے میرے بیٹے کو اچھی بیوی دی ہے ویسے ہی سب کو دے۔اور اللہ سب کی بیٹیوں کو بھی اچھے داماد دے جس طرح اللہ نے میری شکل میں نوازشریف کو دیا ہے۔کیپٹن (ر) صفدر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا جنید صفدر سیاست میں آئیں گے جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ کیوں نہیں جب ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر اور وکیل کا بیٹا وکیل بن سکتا ہے تو سیاستدان کا بیٹا سیاستدان ہی بنے گا۔
صحافی کی جانب سے سوال پر کہ جنید صفدر کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے، کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ وہ پاکستان کا بیٹا ہے کہیں سے بھی الیکشن لڑسکتا ہے۔ جنید صفدر کی شادی کے خراجات کے سوال پر کہا کہ میں ہزار بار کہہ چکا ہوں کہ ہم صوفیا، پیرفقیروں کی اولاد ہیں، ہمارے گھروں میں تو روز ایسے لنگر پکتے ہیں، اس میں ابہام کی کیا بات ہے؟جنید نے تین سال کی عمر میں اٹک قلعے میں نانا کے سینے کے ساتھ لگ کرروتا تھا، اس نے آخر آئین پاکستان کی خدمت اور ووٹ کوعزت تو دینی ہے، وہ پاکستان کا بیٹا ہے جہاں سے مرضی آجائے۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ دار آدمی ہوں سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن میں پشاور کے کورکمانڈر پر کوئی الزام عائد نہیں کرسکتا، اتنی بڑی دھند میں الیکشن جیتنا عوام کی فتح ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ریاست کی ہے، میں بھی حصہ رہ چکا ہوں، میڈیا ہمیں سوال دے کر خود گھروں میں چلے جاتے ہیں اور مقدمے ہم بھگتے رہتے ہیں۔