انتہائی اہم وزیر کا نوازشریف سے رابطے کا انکشاف

اسلام آباد :سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اب عوام میں آنا پڑے گا۔وہی پرانے لوگ ، پرانی تصویریں سامنے آ رہی ہیں۔عمران خان کو اب اس کو بدلنا چاہئیے اور عوام میں آنا چاہئیے۔عوام میں آنے کا یہ مطلب نہیں کہ جلسے کریں بلکہ اس کا مطلب ہے کہ عوام کے ساتھ رابطے میں رہیں۔اور یہ کام اپنی پارٹی سے شروع کریں۔

اپنے اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کریں، روز ایک رکن اسمبلی سے دس منٹ کی ملاقات کر لیں۔جن لوگوں کو پچھلے تین سال میں وزیراعظم سے ملنے کا موقع نہیں ملا ان سے لازمی ملیں۔اور کچھ اراکین اسمبلی ایسے بھی ہیں جو ہم سے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ہماری وزیراعظم سے ملاقات کروا دیں۔میں ابھی بھی یہی کہوں گا کہ وزیراعظم ان معاملات کو سنجیدگی سے لیں۔

پارٹی میں ایک خانہ جنگی کی کی فضاء ہے جو اب آہستہ آہستہ دکھائی بھی دے رہی ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک وزیر جو اکثر ٹی وی پر بھی آتے رہتے ہیں،انہوں نے نوازشریف سے رابطہ کرکے کہا کہ میرے پاس اتنے لوگ ہیں۔

admin