نیب میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈی جی نیب لاہور ہیڈ کوارٹر میں تعینات
اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے گریڈ 21 کے پانچ افسران کے تقرر وتبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔ شہزاد سلیم کو نیب ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا جبکہ ان کی جگہ گریڈ 21 کے جمیل احمد کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ مرزا سلطان محمد سلیم کو نیب اسلام آباد سے نیب سکھر جبکہ گریڈ مرزا محمد عرفان بیگ کا نیب سکھر سے نیب اسلام آباد تبادلہ کرکے ڈی جی ٹریننگ مقرر کردیا گیا۔
ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کا اسلام آباد تبادلہ کرکے انہیں ڈی جی اے اینڈ پی تعینات کردیا گیا۔ جبکہ نیب ہیڈ کوارٹر میں تقرری کے منتظر جمیل احمد کا اسلام آباد سے نیب لاہور تقرر کردیا گیا۔
اس کے علاوہ مسعود عالم خان کو اے اینڈ پی ڈویژن نیب اسلام آباد سے ہیڈکوارٹر میں ڈی جی نیب آپریشنز تعینات کردیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کی گئی تھیں۔