شہباز شریف کو ڈیمیج کرنے کیلئے نواز شریف کی واپسی کی ہوا باندھی گئی
اسلام آباد : سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو لندن میں پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے کے بعد ڈی پورٹ کیے جانے کا خدشہ ہے،اس بین الاقوامی رسوائی سے بچنے کے لیے مریم نواز گروپ نے نوازشریف کی واپسی کے اعلانات کرنا شروع کر دئیے ہیں۔مریم نواز نے یہ سازش رچی کیونکہ نوازشریف سے کوئی ڈیل کر رہا تھا نہ کر رہا ہے اور نہ کسی کا رابطہ ہے،لیکن دوسری جانب شہباز شریف ان لوگوں کی قربت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے جسے نقصان پہنچانے کے لیے مریم نواز گروپ نے نوازشریف کی واپسی کے لیے راہیں ہموار کرنا شروع کیں۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف کی مفاہمتی سیاست کو ن لیگ میں پزیرائی مل رہی ہے، لیگی اراکین یہ سمجھنے لگے ہیں کہ نوازشریف کی مزاحمت کے پیچھے کھڑے ہوئے تو ہمارا کرئیر ختم ہو جائے گا۔
مریم نواز نے اس سازش کے ذریعے ایک تیر سے دو شکار کیے۔
نواز شریف کی پاکستان آنے کی سازش کس نے کی اور ڈیل کی خبروں کی حقیقت کیا۔۔؟ سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کے بڑے انکشافات@arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak @PTIofficial @MediaCellPPP @pmln_org #NawazSharif pic.twitter.com/B6nj8SE4EN
— GNN (@gnnhdofficial) December 27, 2021