”ویاگرا” نے کورونا مریضہ کی جان بچا لی
لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والی ایک نرس کو حیران کن طور پر جنسی قوت کی گولی ’ویاگرا‘ نے موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔ میل آن لائن کے مطابق 37سالہ مونیکا المیڈا نامی یہ نرس لنکن کاﺅنٹی ہسپتال میں ملازمت کرتی تھی اور کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اسی ہسپتال میں زیرعلاج تھی۔ جہاں اس کے ساتھ عملے نے اسے ویاگرا دے دی۔
حیران کن طور پر ویاگرا سے مونیکا کی حالت سنبھل گئی، حالانکہ وہ گزشتہ 28دن سے کوما میں تھی اور اسے وینٹی لیٹر پر رکھا جا رہا تھا۔ ڈاکٹر اس کے بچنے کی امید کھو چکے تھے۔ آخری کوشش کے طور پر مونیکا کے ساتھی عملے نے اسے ویاگرا دی جو کارگر ثابت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق مونیکا کی حالت اب کافی بہتر ہو چکی ہے اور اسے ہسپتال سے گھر منتقل کیا جا چکا ہے۔ جہاں اس کا شوہر اس کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔