سعودی عرب میں میکڈونلڈ میں بے حیائی کا ناقابل یقین واقعہ
جدہ:سعودی عرب دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس ترین ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔ خصوصاً مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی وجہ سے یہاں پر اخلاقی و مذہبی حُرمت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ تاہم کچھ عرصہ سے دُنیا کے اس مقدس ترین شہر میں بے حیائی پر مبنی ایسے واقعات ہو رہے ہیں جنہوں نے تمام مسلمانوں کے دِل مجروح کر دیئے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ جدہ میں واقع میکڈونلڈز ریسٹورنٹ میں پیش آیا ہے۔ جہاں اخلاقیات اور شرم سے عاری سعودی لڑکے اور لڑکی نے بے حیائی کی تمام حدیں پار کر لیں۔ یہاں تک کہ وہاں موجود لوگوں کی موجودگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے غلیظ جنسی عمل میں مصروف ہو گئے۔ وہاں پر موجود ایک شخص نے اس بے شرم جوڑے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
جس کے بعد سعودی عوام بھڑک اُٹھے اور سعودی اخلاقیات و مذہبی اقدار کی توہین کرنے والے سعودی لڑکا لڑکی کو گرفتار کرنے اور عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کر ڈالا۔
سوشل میڈیا صارفین نے میکڈونلڈز کی انتظامیہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بے حیائی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ریسٹورنٹ کے عملے کی موجودگی میں بھی اس طرح کی شرمناک حرکات کی جائیں۔ جو کچھ ہوا ہے، وہ ناقابل یقین ہے۔ اگر اس بے حیائی کے مرتکب لڑکا لڑکی کو کڑی سزا نہ دی گئی تو مملکت میں مزید بے حیائی فروغ پا سکتی ہے۔
تاہم کچھ افراد نے اس ویڈیو کو پُرانی قرار دیا اور کہا کہ یہ واقعہ اب کا نہیں بلکہ 2018ء کا ہے اور اس کے ذمہ دار لڑکا لڑکی کو سزا بھی سُنائی جا چکی ہے