اپوزیشن فیصلہ کن احتجاج کے لیے تیار، وزیراعظم نے بھی الرٹ کر دیا

اپوزیشن فیصلہ کن احتجاج کے لیے تیار، وزیراعظم نے بھی الرٹ کر دیا

اسلام آباد : ایک طرف پاکستان تحریک انصاف ملکی حالات کو سنوارنے کی کوشش کر رہی ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے مقاصد کے حصول میں کامیابی کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کبھی جلسے جلوسوں کا اعلان کیا جا رہا ہے تو کبھی لانگ مارچ کی کال دی جا رہی ہے۔

ایک طرف جہاں اپوزیشن حکومت کے خلاف احتجاج کی تیاریاں کر رہی ہے وہیں دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی حالات کو بھانپتے ہوئے الرٹ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے قومی اخبار روزنامہ جنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے اگلے تین ماہ انکی حکومت کے لیے انتہائی اہم ہونے کا اعتراف کیا ہے اور یہ بھی کہ آئندہ تین ماہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا لازمی ہوگا۔

یقیناً وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز شخصیت کو زمینی حقائق اور آنے والی صورتحال کا ادراک دوسرے لوگوں سے زیادہ اس لیے بھی ہوتا ہے کہ اسے باخبر رکھنے کے لیے متعدد ادارے اور ایجنسیاں ہمہ وقت متحرک ہوتی ہیں، اسی لیے انہوں نے پیشگی طور پر اس حقیقت کا اعتراف کر لیا ہے۔ اپنی حکومت سے ہمدردی رکھنے والے میڈیا کے ایک نمائندے کو دیئے جانے والے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہمارے بہت سے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہو رہی۔

admin