نوازشریف کی واپسی کے لیے شہباز شریف کی ضمانت کا معاملہ
اسلام آباد: وزیراعظم نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے اور لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمات، انکوائریوں کی تفصیل اور تازہ ترین صورحال پر رپورٹ طلب کی ہے۔شہباز شریف کے خلاف عدالتی کارروائی سے قبل نوازشریف کی صحت سے متعلق نئے میڈیکل بورڈ کے قیام کی تجویز بھی زیر غور ہے جس کے تحت لندن میں نوازشریف کے ڈاکٹر سے رسائی کے لیے برطانیہ میں ہائی کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔
دوئم یہ کہ شہباز شریف کے بیان حلفی کی بنیاد پر لیگل پراسیس شروع کرنے کی تجویز ہے جس میں انہوں نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق ضمانت دے رکھی ہے۔شہباز شریف کے خلاف کارروائی کے لیے لیگل پراسیس سے متعلق وزیراعظم نے مختلف آپشنز اور تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
وزیراعظم نے وزراء، میڈیا ٹیم اور پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ ، نیب ایف آئی اے میں مقدمات کو میڈیا پر اجاگر کریں، تحریک انصاف کا ہدف پارلیمنٹ کے اندر بار شہباز شریف ہونا چاہئیے۔