ڈرون نے ہارٹ اٹیک کے مریض کو بچا لیا

ڈرون نے ہارٹ اٹیک کے مریض کو بچا لیا

سٹاک ہوم: سویڈن میں ایک ڈرون طیارے کی مدد سے دل کے 71 سالہ مریض کی جان بچا لی گئی ۔

بی بی سی کے مطابق 71 سالہ مریض نے بتایا وہ اپنے گھر کے سامنے سے برف کی تہہ ہٹارہا تھا جب اس کے دل کی دھڑکن بند ہو گئی اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا ۔ اسی لمحے ڈاکٹر مصطفیٰ علی اپنی کار میں وہاں سے گزر رہے تھے اور وہ فوری مدد کیلئے رکے ، انہوں نے فوری طبی امداد شروع کی اور قریب موجود شخص سے کہا کہ ایمرجنسی نمبر ز پر رابطہ کر کے آٹومیٹِڈ ایکسٹرنل ڈی فِیبری لیٹر ( دل کی دھڑکن بحال کرنے والا بجلی کا آلا) لانے کا کہیں ۔

ڈاکٹر مصطفی علی کے مطابق صرف چند منٹ کے بعد ان کے سر پر کوئی چیز منڈلا رہی تھی میں نے دیکھا تو یہ ڈرون تھا جو ڈی فبری لیٹر لے کرپہنچ گیا تھا جس کی مدد سے مریض کی جان بچا لی گئی ۔

بی بی سی کے مطابق سویڈن میں ڈرون کے ذریعے ڈی فِبری لیٹر پہنچانے کا تجربہ سب سے پہلے 2020 میں کیا گیا تھا۔

admin