ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز نے منگنی کرلی
ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگ پور میں دو ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز نے آپس میں منگنی کرلی۔ڈاکٹر سربھی مترا اور ڈاکٹر پرومتا مکھرجی کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس ہم جنس پرست جوڑی کی ملاقات کلکتہ میں ایک کانفرنس کے دوران ہوئی تھی ۔ سربھی اس کانفرنس میں بطور سپیکر شریک ہوئیں۔ یہاں پرومیتا بھی موجود تھیں جنہوں نے ڈاکٹر سربھی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ، دونوں میں ملاقات ہوئی اور پھر رابطہ قائم ہوگیا۔
ڈاکٹر پرومیتا کے مطابق انہوں نے سربھی سے پوچھا کہ اگر وہ انہیں دوستوں کے سامنے پرپوز کریں تو کہیں وہ انکار تو نہیں کردیں گی ، جس پر سربھی نے کہا کہ وہ ایسا بالکل بھی نہیں کریں گی۔ رضا مندی ملنے کے بعد دونوں نے منگنی کرلی اور اسے کمٹمنٹ سرمنی کا نام دیا۔