وزیراعظم منی بجٹ کی منظوری کے سوال پر مسکرا دئیے

وزیراعظم منی بجٹ کی منظوری کے سوال پر مسکرا دئیے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے منی بجٹ کی منظوری سے متعلق صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا اور صرف مسکرانے پر ہی اکتفا کیا۔جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے بھی حکمران جماعت تحریک انصاف کو منی بجٹ کی منظوری کے معاملے میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری طرف حکومت کو اپنی عددی اکثریت پر بھروسہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان جب اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچے تو صحافی نے پوچھا کہ وزیراعظم صاحب کیا منی بجٹ پاس ہو جائے گا ؟ جس پر وازیراعظم صحافی کے سوال کا جواب دینے کی بجائے مسکرا کر چل دئیے۔خیال رہے کہ : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت منی بجٹ کو منظور کروانے کے لیے کافی کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

admin