لیگی رہنما نے وزیراعظم کے مستعفیٰ ہونے سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

لیگی رہنما نے وزیراعظم کے مستعفیٰ ہونے سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ نے وزیراعظم عمران خان کے مستعفیٰ ہونے کا عندیہ دے دیا ۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے چار لوگوں کی اہم شخصیات سے ملاقات کی باتیں صرف میڈیا بلف ہے تاکہ میڈیا حکومت کی نالائقی ،نااہلی کو ڈسکس نہ کرے،یہ ڈسکس نہ کریں کہ نااہل حکومت نے زمینداروں کو رُلا کر رکھ دیا ہے، یوریا کھاد نہیں مل رہی، گندم کا بحران پیدا ہو گا۔

پروگرام نائٹ ایڈیشن میں میزبان شازیہ ذیشان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تو چاہتی ہے روز ایک ایسا ایشو شروع کرا دے کہ ہمیں جو گالیاں پڑ رہی ہیں اس میں کمی آ جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے اگلے چند دنوں میں وزیراعظم مستعفی ہو جائیں اور نئے الیکشن کی بنیاد بن جائے۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے سنجیدہ کوشش کرنے کا فیصلہ ہوگا، اتحادی بھی اب اس کشتی سے چھلانگ لگائیں گے، امید ہے تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبرز پورے ہوں گے، بغاوت ن لیگ میں نہیں پی ٹی آئی میں ہورہی ہے۔

admin