کراچی میں بھی عوام کو "کھوتے” کھلائے جانے کا خدشہ

کراچی میں بھی عوام کو "کھوتے” کھلائے جانے کا خدشہ

کراچی: لاہور کے بعد کراچی شہر میں بھی عوام کو گدھے کا گوشت کھلائے جانے کا خدشہ ہے، شہریوں نے اس حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک شادی ہال میں گدھے اور گوشت ملا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہال میں 11 گدھے لائے گئے تھے لیکن ان میں سے چار اب غائب ہوچکے ہیں۔ بچوں نے گدھوں کے سر دیکھے جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی تاہم پولیس کے پہنچنے سےپہلے ہی گدھوں کی مبینہ باقیات کو غائب کردیا گیا ۔

دوسری جانب شادی ہال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہال میں مختلف تقریبات کیلئے گائے کا گوشت کاٹا جا رہا تھا ، ہال خالی ہونے پر لوگوں نے اپنے گدھے ہال میں باندھ دیے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے لاہور سے یہ خبریں آتی تھیں کہ عوام کو گدھے کا گوشت کھلایا جا رہا ہے۔ لاہور میں ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جب گدھے کا گوشت پکڑا گیا ہو جس کی وجہ سے زندہ دلانِ لاہور کو سوشل میڈیا پر آج تک کھوتا بریانی کے شوقین کہہ کر چھیڑا جاتا ہے۔

admin