سدھو کو کابینہ کا حصہ بنانے کے لیے پاکستان سے فون آیا
دہلی :بھارتی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے وزارت اعلیٰ کے دور میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے فون کرکے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو کابینہ میں بحال کریں۔ امریندر سنگھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو کابینہ سے ہٹانے کے بعد اُنہیں پاکستان سے ایک باہمی جاننے والے کی کال موصول ہوئی۔
انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ مجھے ایک پیغام ملا جس میں درخواست کی گئی کہ نوجوت سنگھ سدھو میرا پرانا دوست ہے،اگر آپ ان کو کابینہ میں لیں گے تو میں شکرگزار رہوں گا، انہوں نے مزید کہا کہ اگر سدھو کام نہیں کرتے تو آپ بیشک انہیں کابینہ سے نکال دیں۔
میڈیا نمائندوں کے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ یہ پیغام مجھے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھیجا۔
#WATCH | Pakistan PM had sent a request if you can take (Congress Punjab president Navjot Singh) Sidhu into your Cabinet I will be grateful, he is an old friend of mine. You can remove him if he'll not work: Punjab Lok Congress president & former Punjab CM Amarinder Singh pic.twitter.com/88jSfIpfQ8
— ANI (@ANI) January 24, 2022