وزیراعظم ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب کا دفاع

وزیراعظم ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب کا دفاع

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ انہوں نے اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی مہم عثمان بزدار کے خلاف چلی، اتنی کسی اور وزیراعلیٰ کے خلاف نہیں چلی ہو گی۔سروے سامنے آیا تو عثمان بزدار سب سے کامیاب وزیراعلیٰ تھے، وزیراعظم نے کہا کہ اس سے پہلے وزیراعلیٰ ہیٹ پہن کر پھرتے تھے ، کھانسی بھی آتی تھی تو علاج کے لیے لندن چلے جاتے تھے۔

خیال رہے کہ عثمان بزدار کارکردگی میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے آگےتھے ، سروے نتائج میں پنجاب سے 51 فیصد شہریوں نے وزیراعلیٰ کے صوبے میں ترقیاتی کام کروانے کے حوالے سے کارکردگی پر اطمینا ن کا اظہار کردیا ، 22 دسمبر 2021ء سے 9 جنوری 2022ء کے درمیان ہونے والے سروے میں ملک بھر سے 3 ہزار 7 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

admin