آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم ہاؤس آمد
اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سول و عکسری قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دورہ چین سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان فروری کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے ساتھ 5 وزراء چین جائیں گے، وزیراعظم نے وزراء کو کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے اور منصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کی ہدایت کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان فروری کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔