بلدیاتی الیکشن میں کامیابی وزیراعظم کے مستقبل کیلئے لازمی

بلدیاتی الیکشن میں کامیابی وزیراعظم کے مستقبل کیلئے لازمی

بنوں:: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی وزیراعظم کے مستقبل لازمی قرار دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جیتنا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے ، پی ٹی آئی میں گروپنگ کو نہیں مانتا ، اختلاف پیدا کرنے والے دوسری پارٹیوں میں جائیں ، مہنگائی سے متعلق ہمارے پیچھے پروپیگنڈ ا کیا جارہا ہے ، ورکر عوام کے ساتھ مہنگائی پر بحث کرے میدان خالی نہ چھوڑیں ، پارٹی میں ورکر کو نظر انداز کیا گیا اب ان کو آگے لانے کا وقت ہے ، پی ٹی آئی کی تنظیم سازی ورکر کی مشاورت سے مکمل کریں گے ۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو تباہ و برباد کیا ، جس کی وجہ سے ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے ، پہلے ملکی ذخائر میں 15 ارب ڈالر تھے آج 30 ارب ڈالر ہے ، این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کو حق نہیں دیا جارہا ، مرکز اور دیگر صوبے سے اپنے حقوق لے کر رہیں گے ۔

admin