پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر اضافے کا امکان
اسلام آباد :: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یکم فروری سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ انڈسٹری زرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 30جنوری تک قیمت میں اتار چڑھاؤ یا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہو گا۔یہاں واضح رہے کہ وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سی11ویں بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔ 15جون 2021کے بعد سے اب تک پٹرولیم مصنوعات39 روپے 27 پیسے تک کااضافہ ہوا۔