پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کا امکان، اوگر نے نئی سمری تیار کر لی

پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کا امکان، اوگر نے نئی سمری تیار کر لی

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے۔اوگر نے نئی سمری تیار کر لی ہے۔یکم فرروی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔پٹرول پانچ روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مٹی کا تیل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ نئی قیمتوں کی منظوری وزیراعظم خان آج دیں گے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔

admin