وزیراعظم کے دورہ چین میں تاریخی پیش رفت کا امکان

وزیراعظم کے دورہ چین میں تاریخی پیش رفت کا امکان

لاہور: سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے تاریخی پیش رفت ہو سکتی ہے، دنیا بھر کا میڈیا اسے اہمیت دے رہا ہے، انڈیا میں تو بہت چیخ وپکار ہے۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین میں بھی اس دورے کو اہمیت دی جا رہی ہے، یہ کہا جا رہا ہے کہ وہاں پر اہم مہمان روسی صدر پیوٹن اور عمران خان ہیں۔

اس بات کا امکان ہے کہ سائیڈ لائن پر ان کی ملاقات ہوئی،بھارت جس امریکا کے ساتھ چلا گیا ہے اس کے بعد روس پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، یہ بھی طے ہے کہ روسی صدر پاکستان آئیں گے۔گیس پائپ لائن کا افتتاح کریں گے، روس کے پاکستان کے ساتھ بہت مفادات ہیں ، وہ پاکستان کے افغانستان میں اثرو رسوخ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی چینل نے تو یہ بھی کہا ایک نیا اتحاد بن سکتا ہے۔پاکستان چین ، روس اور دوسرے ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

admin