جسٹس عمرعطا بندیال نے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

جسٹس عمرعطا بندیال نے  چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

اسلام آباد : جسٹس عمرعطا بندیال نے پاکستان کے 28 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلا م آباد میں منعقد کی گئی، تقریب میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اوروفاقی وزرا شرکت ہوئے ، تقریب میں سپریم کورٹ کے موجودہ اورریٹائرڈ ججز بھی موجود تھے۔

تقریب میں جسٹس عمرعطا بندیال نے بطورچیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا، صدرمملکت عارف علوی نے جسٹس عمرعطا بندیال سے حلف لیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری 2022ء سے 16 ستمبر 2023ء تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔ خیال رہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال اپنی ابتدائی تعلیم پاکستان سے حاصل کی جب کہ امریکا میں کولمبیا یونیورسٹی سے معاشیات کی ڈگری حاصل کی اور برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لینےکےبعد بیرسٹربن گئے۔
انہوں نے 1983ء میں بطور وکیل لاہور میں کام کا آغاز کیا اور چند برس بعد سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ 2004ء میں بطور لاہور ہائیکورٹ جج تعیناتی ہوئی۔ 2007ء میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرنے والے ججز میں ان کا نام شامل ہوا۔ 2014 میں سپریم کورٹ کے جسٹس تعینات ہوئے تو کئی اہم کیسز میں بینچ کا حصہ رہے۔ عمران خان کو اہل صادق امین ، جہانگیر ترین کو تاحیات نا اہل اور نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نا اہل قرار دینے والے بینچ میں شامل رہے۔

admin